پنجاب کا اہم ترین مسئلہ کیا ہے، عوام نے بتادیا

پنجاب لاہور

لاہور (پاک صحافت) بزدار سرکار میں پنجاب کا اہم ترین مسئلہ کیا ہے۔ ایک ادارے کی جانب سے کی جانے والی سروے رپورٹ میں عوام نے مہنگائی کو پنجاب کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینئن ریسرچ نے پنجاب کے عوام سے ملکی مسائل سے متعلق سروے کیا ہے۔ سروے کے مطابق پنجاب کے 49 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو اہم ترین مسئلہ جبکہ 19 فیصد نے بیروزگاری کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

سروے کے مطابق صوبے کے 13 فیصد شہریوں نے غربت کو اہم ترین مسئلہ کہا ہے۔ ریسرچ کے مطابق پنجاب کے 57 فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ ملک غلط سمت میں جارہا ہے جبکہ 38 فیصد نے اس کے برعکس رائے دی ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت پنجاب سمیت ملک بھر میں مہنگائی عروج پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے