الیکشن کمیشن

پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کیلئے حلقہ بندیوں کے مراحل مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کیلئے حلقہ بندیوں کے مراحل مکمل کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی رضامندی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے لیے حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر کو کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگوکی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں قانون کے تحت حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پنجاب حکومت نے ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں کی ہے، وزیر اعلی پنجاب نے بھی اس حوالے سے کوئی خصوصی اقدامات نہیں کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے