مریم نواز

پنجاب حکومت کا گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا چوتھا اجلاس ہوا۔ وزیراعلی پنجاب نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا، اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی جبکہ ہائیڈور پاور پراجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ تھا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں 19.85 ملین رہائشی یونٹس اور 20 لاکھ کمرشل یونٹس ہیں۔ اجلاس میں 5 مرلے کے گھروں پر 300 روپے اور 10 مرلے کے گھر پر 500 روپے سینی ٹیشن چارجز لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ دیہی علاقوں میں 10 مرلے کے گھروں پر 200 اور 10 مرلے سے بڑے گھروں پر 500 سینٹری چارجز لاگو ہوں گے۔

مریم نواز نے محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینی ٹیشن چارجز سینی ٹیشن چارجز 50 فیصد سے زائد کم کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے