لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ان ہاؤس تبدیلی کے لئے سرگرم ہوگئے، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق مختلف پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ جائزہ لیا جائے کہ اگر وہ پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی کی کوشش کرتے ہیں تو ان کا کیا اسکور ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیش لیڈر حمزہ شہباز نے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق ایک ہفتے کے دوران مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ذرائع کے مطابق لیگی ارکان اِن ہاؤس تبدیلی کی ٹائمنگ پر بھی مشاورت کریں گے اور ہم خیال ارکان کو بجٹ کے دوران غیر حاضر رہنے پر قائل کریں گے۔
واضح رہے کہ ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق حمزہ شہباز نے ملک ندیم کامران، رانا اقبال، منشاء اللہ بٹ اور رانا مشہود سمیت دیگر کو ٹاسک سونپتےہوئے ہدایت کی کہ پارٹی ارکان پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے کتنے ارکان نون لیگ کا ساتھ دیں گے۔