پرویز خٹک

پرویز خٹک کی عدالت میں دیے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست

(پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے عدالت میں دیے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست دے دی۔ بیان میں پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اصرار پر کابینہ نے بغیر پڑھے اضافی ایجنڈے کی منظوری دی، بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل سے متعلق بات اور بحث کرنے سے منع کیا تھا۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بند لفافے کے ایجنڈے پر منظوری کے لیے اصرار کیا۔ عدالت نے نیب کے ایک اور گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کا بیان ریکارڈ کیا۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں مجموعی طور پر 34 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے