کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر پرویز الہی کے پاس اکثریت ہے تو پھر ثابت کریں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کو اختیار ہے اسمبلی اجلاس بلائے اور وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے، ان کے پاس 186 ممبر موجود ہیں تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیتے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کے دوران صوبائی حکومتوں کو اہلکاروں کی ضرورت پڑتی ہے، ہم نے مشورہ دیاتھا کہ دوتین مرحلوں میں الیکشن کروائیں۔ انتخابات سے قبل افسران کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے اس سے الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑتا، سابق ایڈمنسٹیٹر کراچی مرتضی وہاب کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انہیں کام کرنے کے لئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔