مشاہد حسین سید

پاک چین تعلقات پاکستان کے مستقبل کیلئے مرکزی اہمیت کے حامل ہیں۔ مشاہد حسین سید

اسلام آباد (پاک صحافت) مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات پاکستان کے مستقبل کیلئے مرکزی اہمیت کے حامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ 1979 میں چین کی فی کس آمدنی 157 ڈالر تھی جو اب بڑھ کر 12 ہزار ڈالر ہوچکی ہے۔ چین کی جی ڈی پی 150 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ہزار ارب ڈالر ہوچکی ہے۔ دنیا کی پانچ سو سب سے بڑی کمپنیوں میں چین کی 142 کمپنیاں شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چین نے دنیا کے جنوبی حصے میں واقع ترقی پذیر ملکوں کی معاشی ترقی میں بہت مدد دی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے چینی ترقی کو دنیا کےلیے رول ماڈل قرار دیا۔ جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری نے چینی ترقی میں صدر شی جن پنگ کے کردار کو سراہا۔

کانفرنس سے این ڈی ایم کے افراسیاب خٹک، سینیٹر جان محمد جمالی، سعدیہ عباسی، رکن قومی اسمبلی شذرہ منصب اور بلوچستان سے سینیٹر عبدالقادر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے