بلاول بھٹو زرداری

پاک چین تجارت میں اضافہ اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ مزید مضبوط کرے گا، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین تجارت میں اضافہ اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ مزید مضبوط کرے گا۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک پارٹنر شپ علاقائی رابطوں کے لیے مشترکہ وژن آگے بڑھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خنجراب بارڈر کے ذریعے پاکستانی مصنوعات چین پہنچنے پر خوش کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات بذریعہ خنجراب بارڈر چینی صارفین تک پہنچتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک پارٹنر شپ علاقائی رابطوں کے لیے مشترکہ وژن آگے بڑھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے