(پاک صحافت) امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کروائے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، کسی ایک امیدوار یا پارٹی پر دوسرے کو اہمیت نہیں دیتے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔