پاکستان کو قائدِاعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے، مریم نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائدِ اعظم سے محبت و عقیدت کا تقاضا ان کے افکار کی پیروی ہے، پاکستان کو قائدِاعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عظیم رہنما قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کو سلام و عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرموداتِ قائدِ اعظم ہر سچے پاکستانی کے لیے مشعلِ راہ ہیں، قائدِ اعظم نے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے خواب کی تکمیل کے لیے زندگی وقف کر دی تھی۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں تعمیر و ترقی کے لیے متحد رہنے کی توفیق عطاء فرمائے، پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لیے محنت، ایمانداری اور دیانتداری کو شعار بنانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے