ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا ایک بار پھر افغان عبوری حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے ایک بار پھر افغان عبوری حکومت سے دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کےبار بار شواہد فراہم کیے ہیں۔ افغان عبوری حکومت ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے اور یقینی بنائے کہ دہشت گرد گروپس مستقبل میں افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال نہ کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کا امکان ہے اس بارے میں تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بات کی ۔ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کےذریعے ہی ممکن ہے۔

ترجمان نے اسرائیلی مغربی کنارے پر مظالم کی مذمت کی اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی قابض افواج کے عام شہریوں کے خلاف مظالم کو روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے