منیر اکرم

پاکستان کا افغانستان سے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اس کے حوالے کردے۔

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ہمارے حوالے کرے۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ خطے کے ممالک کے ساتھ خود افغانستان کے لیے بھی بہت اہم ہے۔

یاد رہے کہ تین دن قبل ایک ورلڈ فورم سے خطاب کے دوران بھی منیر اکرم نے مطالبہ کیا تھا کہ عالمی برادری افغانستان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے