افغان مہاجرین

پاکستان نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت سیفران نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق توسیع کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک ہوگا، پی او آر میں توسیع کا اطلاق پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت 30 جون 2024 کو ختم ہوگئی تھی اور پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد تقریباً ساڑھے 14 لاکھ بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان: افغان حکمران ہمارے اصل دشمنوں کی حمایت کر رہے ہیں

پاک صحافت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے دہشت گرد گروہ تحریک طالبان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے