عطا تارڑ

پاکستان ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان تاریخی دستاویز ہے جس نے تحریک آزادی کو نئی سمت دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان ایک نعمت ہے جسے بڑی مشکل سے حاصل کیا، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ ہمیں پاکستان کو مثالی ملک بنانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اختلافات بھلا کر ایک متحد قوم کے طور پر کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے