اسحاق ڈار

پاکستان امریکی کانگریس کی قرارداد کو مسترد کرتا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی کانگریس کی قرارداد کو مسترد کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ پاکستان امریکی کانگریس کی قرارداد کو مسترد کرتا ہے، قرارداد کا مسودہ تیار ہے، سب سے شیئر کریں گے، اپوزیشن قرارداد کی حمایت کرے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی پر ایوان کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز مناسب ہے، بجٹ اجلاس کے بعد خارجہ پالیسی پر بحث کے لیے اجلاس بلا لیا جائے۔ انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر وزیر خارجہ نے دفترخارجہ کا رد عمل ایوان میں پڑھ کر سنایا۔

وزیرخارجہ نے اعلان کیا کہ ہم امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، امریکی قرارداد کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی۔ پاکستان نے اسرائیل کی کھل کر مذمت کی، ہم نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ فوری بند ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے