’پانی پر پابندی اعلانِ جنگ کے مترادف ہے‘، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی

لاہور (پاک صحافت) استحکامِ پاکستان پارٹی کی جانب سے بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ ایوان میں قرار داد ایم پی اے شعیب صدیقی نے جمع کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد میں پہلگام حملے کو پاکستان سے منسوب کرنے اور امن کو سبوتاژ کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔ متن کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی جانب سے یک طرفہ ختم کرنا عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دریاؤں کا پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، جس پر پابندی اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے