لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی اجلاس میں 18 ویں ترمیم میں تبدیلی کی کوئی تجویز نہیں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی اجلاس میں 18 ویں ترمیم میں تبدیلی کی تجویز سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی کوئی تجویز ن لیگ کے پارٹی اجلاس میں زیر غور نہیں آئی اور نہ ہی اس پر بات ہوئی۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم سے متعلق اخبار میں شائع خبر جھوٹ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن 18ویں ترمیم میں تبدیلی پر غور کررہی ہے اور پارٹی کی منشور کمیٹی کو اس حوالے سے کئی تجاویز موصول ہوئیں۔
جس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار کو نئی شکل دیے جانے کی تجویز بھی شامل ہے۔
Short Link
Copied