احسن اقبال

پائیدار معاشی استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، احسن اقبال

(پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، معاشی استحکام کے لیے پبلک پرائیویٹ شراکت داری اہم کردار ادا کرے گی۔

احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی ترجیحات کو تبدیل کرنا ہوگا، پاکستان کی معیشت کو بہترین بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، معیشت کی ترقی میں رکاوٹوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شعبے میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

علامہ اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی دعوت ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری عمل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے