ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین کی خفیہ کال کا فرانزک ٹیسٹ کروا لیا گیا

(پاک صحافت) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال کا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرانزک ٹیسٹ کروا لیا۔ فارنزک کے مطابق فون کال میں آواز نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کال میں احمد حسین کو نور ولی محسود سرکاری املاک اور اسکولوں پر حملوں کا کہہ رہا تھا، نورولی کی جانب سے میر علی شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے اسکول کو آئی ای ڈی سے اڑایا گیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹانک سے تعلق رکھنے والے ٹیچر میرا جان کی بھی ٹارگٹ کلنگ کی گئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی میں ملوث دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال رواں ماہ سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے