آصف زرداری محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ صدر میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے، اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمے داری نبھاتے ہوئے وطن کی ترقی و خوش حالی کو مقدم رکھنا ہے۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ ذاتی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یک جہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے