اعظم نذیر

وزیر قانون سے امریکی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیر قانون اور امریکی سفیر نے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔ وزیر قانون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی اصلاحات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر قانون کے مطابق ٹیکس اصلاحات سے ملک کی معیشت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ملاقات میں متبادل تنازعات کے حل کے نظام اور آٹومیشن سسٹم سمیت متعارف اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور امریکی سفیر نے پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے