وزیر اعظم شہبازشریف سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات

شہباز شریف

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی و صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی روایات میں نہتے مسافروں، خواتین، بچوں اور مزدوروں پر حملہ ناقابل قبول ہے، دہشت گردوں کے ان اعمال کو بلوچیت سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچ ہمیشہ سے اپنی ثقافت، مہمان نوازی اور روایات کے امین رہے ہیں، دہشت گرد بندوق کے زور پر بلوچستان میں امن و امان کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل ساتھ ساتھ چلنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے