اعظم نذیر تارڑ

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کی آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی ہے جس میں حال ہی میں دستخط شدہ تعاون کی یادداشت پر مبارک باد کا تبادلہ کیا گیا۔

ملاقات میں ایم او سی کے عملی نفاذ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ کیا گیا۔ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ قانونی معاونت میں مضبوط تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے نئی ترغیبات اور آسانیاں دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بھی گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر گورنر نے کہا تھا کہ نوجوان نسل کو برداشت، رواداری پر مبنی معاشرہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے