وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ امریکا بہت نتیجہ خیز ہے، ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں مثبت رہیں، ان کا دورۂ امریکا بہت نتیجہ خیز ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دوست ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں خوش گوار رہیں۔

ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں کچھ نئےاسٹینڈرڈ متعارف کرائے ہیں، کچھ غیر مستحکم سیاسی قوتیں ہیں جن کا اثر اسمبلی پر پڑتا ہے۔ یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج شام اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کی اہمیت پر زور دیں گے۔

وہ عالمی امن، سلامتی، فلاح و بہبود میں اقوامِ متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی تعلقات میں ناانصافیاں دور کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات پر زور دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے