شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اسمگلرز اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اسمگلرز اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کو پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلرز، ان کے سہولت کاروں، ٹرانسپورٹرز کی اسمگلنگ میں استعمال گاڑیاں ضبط کر کے کارروائی کی جائے، خوش آئند امر ہے کہ متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف بی آر، وزارت داخلہ اور دیگر ادارے آپس میں تعاون مزید بہتر کریں، سرحدی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پیش کی جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسمگلنگ کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کے لیے تمام ادارے اپنی کوششیں تیز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے