فیصل کریم کنڈی

وزیرِاعلیٰ کے پی کو کہتا ہوں ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں بھاگتے، فیصل کریم کنڈی

کراچی (پاک صحافت) خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کے پی کو کہتا ہوں ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں بھاگتے، میرے گورنر ہاؤس میں 2 پنجرے خالی ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کا کام ہے کہ امن و امان قائم کریں، صوبے میں امن کی حالت مخدوش ہے، ابھی وقت ہے کہ اس مرض کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوج صوبے سے نکل جائے تو صوبائی حکومت ایک دن بھی امن برقرار نہیں رکھ سکتی۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نہیں چاہتے کہ بانیٔ پی ٹی آئی باہر آئیں، میں نہیں چاہتا کہ یہ سیاسی یتیم سیاسی شہید بنیں۔ فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ گورنر راج آئین میں ایک آپشن ہے، یہ لوگ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر اور فلسطین میں امن ہم سب کا خواب ہے، مریم نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اختلافِ رائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے