شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف کا ’امن کے عالمی دن‘ پر پیغام

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’امن کے عالمی دن‘ کے موقع پر دیے گئے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہمیں فلسطین کے معصوم لوگوں کی حالت زار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ امن کے لیے یو این کی قراردادوں اور فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق تنازع کا پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان دنیا میں امن کے فروغ کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن دنیا کے فروغ کے لیے عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آج کی دنیا بے شمار تنازعات کے باعث تقسیم کا شکار ہے، اقوامِ عالم کے مابین اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ امن کے مشترکہ مقصد کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے، پاکستان بات چیت کے ذریعے خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے، امن و استحکام کو فروغ کے لیے دیرینہ تنازعات کو حل کرنا ضروری ہے۔ وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ خطے میں جموں و کشمیر کا تنازع ایک دیرینہ مسئلہ ہے، پائیدار حل کی بنیاد غیرجانبدارانہ رائے شماری، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر اور فلسطین میں امن ہم سب کا خواب ہے، مریم نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اختلافِ رائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے