وزیراعلی کے پی آئینی عہدے پر فائز، آئین کے کچھ تقاضے بھی ہوتے ہیں۔ سعید غنی

سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے پی آئینی عہدے پر فائز، آئین کے کچھ تقاضے بھی ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ علی امین جو کر رہے ہیں وہ وزیراعلی سے زیادہ تحریک انصاف کے کارکن کے طور پر کر رہے ہیں، کیا ایک وزیراعلی حکومتی وسائل سے وفاق پر چڑھائی کرسکتا ہے؟۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ لوگوں نے مینڈیٹ اس لئے تو نہیں دیا کہ کبھی پنجاب اور کبھی اسلام آباد پر چڑھائی کریں، پیپلزپارٹی کبھی نہیں چاہے گی کسی صوبے میں گورنر راج لگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے