فیصل کریم کنڈی

وزیراعلی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں۔ فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ہزارہ یونیورسٹی تقریب موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کابینہ میں روز وزرا تبدیل کرتے ہیں صوبے کے تمام لوگ کہتے ہیں کہ کس طرح کے بندے کو وزیراعلی بنا دیا گیا ہے جو شخص دوتہائی اکثریت کا ہو وہ اسمبلی کیوں نہیں آتا، وزیراعلی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ کا بھائی پیسے لے کر ٹرانسفر اور پوسٹنگ کرتا ہے، کلاس فور کی نوکری سے لیکر سیکرٹری لیول تک کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے پیسے لیتے ہیں، آج کرپشن کی وجہ سے اسمبلی کے اندر وزرا ایک دوسرے کے دست وگریبان ہیں وزیراعلی کا بھائی قرآن پر حلف لے کہ میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے پیسے نہیں لیتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مجھے 50 ارب تو کیا 50 کھرب کا بھی نوٹس بھیجے جب کرپشن ہوگی تو میں تو کہوں گا۔ آج صوبے کے وزیر اعلی کو کبھی شراب کیس میں کبھی قتل اور 9 مئی میں طلب کیا جاتا ہے کیا صوبے کا وزیراعلی اس طرح ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے