وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا

محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او اور کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمہ پر تشدد کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور کیس راولپنڈی کے علاقے روات میں سامنے آیا تھا۔ ملازمہ کے والد نے الزام لگایا کہ مالکان کے تشدد سے بیٹی کی 2 ہڈیاں ٹوٹ گئیں، سر کے بال کاٹ دیئے گئے۔

ملازمہ کے والد کا مزید کہنا تھا کہ وحشیانہ تشدد کے سبب میری بیٹی کے سر پر زخم کے نشانات پائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے