مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہمت کارڈ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی شکرگزار ہوں ایک اور خواب کی تکمیل ممکن ہوئی، خصوصی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنا ترجیح ہے، صوبے میں 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ دیئے جائیں گے۔ ہمت کارڈ منصوبے کے لیے 2 ارب 60 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، ہمت کارڈ کےحامل افراد کو تین ماہ میں ساڑھے دس ہزار روپے ملیں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی، مسائل حل کریں گے، ہمت کارڈ کے ذریعے ملنے والی رقم کو بڑھائیں گے، ہمت کارڈ کے ذریعے میٹرو بس میں فری سفر کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ کیا وجہ ہے (ن) لیگ کے دور میں ملک ترقی کرتا ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں موٹرویز بنتی ہیں، مہنگائی مسلم لیگ (ن) کے دور میں تیزی سے نیچے جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی 38 فیصد پر تھی، آج مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے روٹی کی قیمت پہلے 25 روپے تھی اور آج 12 روپے ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، ہم ہمیشہ عوام کو ریلیف دینے کا سوچتے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے میرا دل دھڑکتا ہے، خیبرپختونخوا میں روٹی 25 روپے کی ہوگئی ہے، ذہنی مفلوج لوگوں سے کام ہوتا ہے نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے