وزیراعلی سندھ کا بجلی بنانے اور تقسیم کرنے والی کمپنی کا اعلان

مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری کمپنی بنانے والے ہیں۔ تھر کے کوئلے سے بجلی بنائیں گے تو 15 سے 20 روپے فی یونٹ پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سند سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی ملک میں سب سے بڑا کاروباری مرکز اور سب سے زیادہ آمدنی والا شہر ہے۔ ہم نے کراچی کی رونقیں بحال کی ہیں۔ ہم نے حالات کو بہتر بنایا تاکہ ایک طرف تو شہر میں امن ہو، لوگ آزادانہ گھومیں پھریں اور دوسری طرف کاروباری سرگرمیاں کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہیں۔

سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بحران کا حل ہمارے پاس ہے۔ ملک میں سب سے سستی بجلی تھر کے کوئلے سے بنائی جارہی ہے۔ تھر کا کوئلہ پورے کی ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ 100 میگاواٹ کا بجلی گھر لگاکر نیب کے چکر لگارہا ہوں۔ نوری آباد کا بجلی گھر 15 روپے فی یونٹ کے نرخ پر کے الیکٹرک کو بجلی فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی صرف ایک شہر نہیں بلکہ ہماری قوم کی لائف لائن ہے۔ ملک بھر کی ضرورت کے مطابق پیدا کی جانے والی گیس کا 70 فیصد سندھ سے آتا ہے۔ اصولی طور پر گیس پر پہلا حق سندھ کا ہے۔ ہم قومی اہمیت کے ہر معاملے میں مکمل اشتراک عمل کے لیے تیار ہیں۔ ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔ یہ بحران جلد از جلد ختم کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے