کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے وفاق کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کے ساتھ ناانصافی اور امتیازی سلوک بند کرے بصورت دیگر احتجاج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور میں نے پانی کے بحران کا معاملہ اٹھایا ہے، جتنا پانی موجود ہے اس کی تقسیم برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ہم سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں، وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور ارسا سے ہم فالواپ کرتے رہیں گے۔
Short Link
Copied