شہباز شریف

وزیراعظم کی بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقات، بدعنوانی اور کرپشن پر اعتراض

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں بدانتظامی اور کرپشن ہے، ڈسکوز کی کارکردگی بہتر کرکے نجکاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے عہدیداران نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ڈسکوز کی کارکردگی ایک عرصے سے صحیح نہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بدانتظامی اور کرپشن ہے، آپ سب اپنے اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں، یقین ہے کہ آپ اپنا قومی فریضہ احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے بجلی کے نظام کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے، بجلی کے نظام کی بہتری سے معیشت مستحکم ہوگی، ڈسکوز میں قابل لوگوں کی تقرری کے عمل میں کئی ماہ لگے، قانونی پیچیدگیوں کے باعث تقرری کے عمل میں تاخیر ہوئی۔ ڈسکوز کی کارکردگی بہتر کرکے نجکاری کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 500 ارب روپے کی سالانہ بجلی چوری ہوتی ہے، ڈسکوز میں انتہائی قابل اور محنتی افسران کے ساتھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے ڈسکوز کو تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے