شہبازشریف بلاول بھٹو

وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو آئی ایم ایف شرائط نہ چھیڑنے پر منالیا

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی تو وزیراعظم کی معاونت احسن اقبال، اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، رانا ثناءاللہ اور سعد رفیق نے کی۔ بلاول بھٹو نے بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ان کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کو رام کرلیا، پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، پیپلزپارٹی بجٹ میں حکومت سے تعاون کرے گی، آئی ایم ایف کی شرائط کو نہیں چھیڑا جائے گا۔

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی جو اندرونی کہانی سامنے آئی اس کے مطابق بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہ لینے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو وفاقی بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے پر بلاول بھٹو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے مکالمے میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک معاہدے کے تحت حکومت کی حمایت کی، حکومت نے اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے