وزیراعظم شہبازشریف سے ترک تاجروں کے وفد کی اہم ملاقات

شہبازشریف

استنبول (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے ترک تاجروں کے اعلی سطحی وفد نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کی معروف کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں ہیں۔ پاک یاتریم، انادولو گروپ، زورلو اینرجی کے وفود نے وزیراعظم سے ملاقات کی، البیرک، گوریس ہولڈنگز کے وفود، متعلقہ مالکان، سی ای اوز نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں پر زور دیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تاجر توانائی کے شعبے، قابل تجدید ذرائع میں سرمایہ کاری کریں، وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو حکومت پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات میں ترک تاجروں نے دوطرفہ تجارتی، اقتصادی تعلقات مزید گہرے ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے