لاہور (پاک صحافت) لیگی رہنما نہال ہاشمی کی پارٹی رکیت بحال کردی گئی ہے جس کے بعد وہ باقاعدہ طور پر دوبارہ مسلم لیگ ن کے رکن بن گئے ہیں۔ ان کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سے نکالے جانے والے ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔ انہوں نے پارٹی قیادت کو پارٹی ڈسپلن و قواعد کی پاسداری کا حلف نامہ جمع کرایا اور بیان حلفی جمع کرانے کے بعد نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت بحال کی گئی۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے نہال ہاشمی کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے پر ان کی رکنیت فوری بحال کی جاتی ہے۔ ن لیگ کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے ان کی رکنیت بحالی کا رسمی نوٹیفکیشن جاری کیا ہت۔