لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ن لیگ سے اتحاد کرنے پر پیپلز پارٹی کو پنجاب میں نقصان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیمانڈ نہیں، معاہدے پر عمل کیا جائے تاکہ حکومت چل سکے، دو جنوری کو ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند سمجھتا ہوں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پٹرول بموں، سڑکوں پر احتجاج، لڑائی جھگڑے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، تمام مسائل کا حل مذاکرات ہیں، مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہئے۔
Short Link
Copied