نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا منسٹر بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین ہو گا، رانا تنویر حسین

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین کمیٹی سید حسین طارق کی زیرِصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیڈ ترمیمی بل 2024ء کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ سیڈ کو ریگولیٹ کرنے کی بہت ضرورت ہے، سیڈ کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے بھی نوٹس لیا تھا، قیمت کچھ دن کریش ہوئی، بعد میں بہتر ہو گئی، انکوائری رپورٹ دیں گے، سیڈ پر بہت فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی سید حسین طارق نے بل کی کاپی کمیٹی کو فراہم نہ کرنے پر اعتراض اٹھایا۔

سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے آئندہ اجلاس میں متعلقہ کاپی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا منسٹر بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین ہو گا۔

اجلاس کے دوران نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ نیشنل سیڈ کونسل کی سیکشن کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر رانا حیات خان نے کہا کہ 70سال سے سیڈ بہتر نہیں ہوا، اتھارٹی میں بھی وہی لوگ ہیں، بل پاس ہوا تو کیا ہونا ہے؟ ایک ریگولیٹری باڈی بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے