نیا توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

راولپنڈی (پاک صحافت) احتساب عدالت نے نیا توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبرتک توسیع کردی۔  احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی جس سلسلے میں ان کے وکلا اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ توشہ خانہ کا نیا ریفرنس پہلے ریفرنس جیسا ہی ہے، ایک ہی طرح کے الزام میں دو ریفرنس نہیں بنائے جاسکتے۔  اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دستاویزات سے ہی ثابت ہوسکتا ہے نیا ریفرنس پہلے سےمشابہت رکھتا ہے یا نہیں۔

اس دوران نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خان کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ منگوانے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبرتک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے