فیصل کریم کنڈی

نہیں چاہتا مرکز اور صوبے کی لڑائی میں خیبرپختونخوا کے حقوق متاثر ہوں۔ فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ نہیں چاہتا مرکز اور صوبے کی لڑائی میں خیبر پختونخوا کے حقوق متاثر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور بیان بازی چھوڑ کر اُن سے بات کریں۔ وزیراعلی بات کریں گے تو وہ مرکز سے صوبے کےلیے فنڈز لیں گے، نہیں چاہتا کہ مرکز اور صوبے کی لڑائی میں صوبے کے حقوق متاثر ہوں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی سے درخواست ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرے۔ صوبہ میں جج اغوا ہو رہے ہیں، حالات خراب ہیں، آج 80 سے زیادہ جامعات کے وائس چانسلرز نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیس نہیں پیش کریں گے مذاکرات نہیں کریں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، صوبے میں گندم پنجاب سے آرہی ہے اور کسان رل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

لگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بانی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے