شمشاد اختر

نگران وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کی قیادت میں وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھر پریزروئز اور گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے معاشی مشکلات کے باوجود حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف مشن کو معاشی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، ایف بی آر کی اصلاحات اور سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے