اسلام آباد (پاک صحافت) پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی خوش آئند ہے اور وہ اس کے لیے مسلم لیگ (ن) کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف جب پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھیں گے تو ہم ان کا خیرمقدم کرنے کے لیے موجود نہیں ہونگے کیونکہ وہ ہمارے رہنما نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد مختصر عرصے کے لیے تھا کیونکہ ہم شہبازشریف حکومت کا حصہ تھے، حکومت کے اختتام کے ساتھ ہی یہ اتحاد بھی اختتام پذیر ہوگیا۔
Short Link
Copied