نواز شریف کا خاور مانیکا کے انٹرویو پر ردعمل

نواز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے خاور مانیکا کے انٹرویو پر ردعمل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے انٹرویو پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ جو باتیں خاور مانیکا نے کی ہیں، اُس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت ہوئی تھی۔ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر نواز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے