لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سعودی عرب میں دو ہفتے قیام کے بعد واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف دو ہفتے سعودی عرب میں قیام کے بعد واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔ مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے نواز شریف کا ایون فیلڈ پر استقبال کیا اور انہیں عمرے کی مبارکباد دی۔ سابق وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر خیرمقدم کیلئے آئے افراد سے اظہار تشکر کیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے رمضان کا آخری عشرہ اور عید الفطر سعودی عرب میں گزاری، مریم نواز اور دیگر فیملی ارکان بھی ان کے ہمراہ عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچے تھے۔
اعلامیے کے مطابق نواز شریف سعودی شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
Short Link
Copied