نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

نوازشریف شہباز

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں قائدین نے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر باہمی مشاورت کی ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ہوا، شہباز شریف نے نواز شریف کو آگاہ کیا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی دونوں پارلیمنٹ میں ساتھ مل کر چلنا چاہتی ہیں، پارلیمنٹ میں تعاون سے پی ڈی ایم کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے