اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نسیمہ ناز بلوچ نے اپنی پوری زندگی جمہوریت کے استحکام کے لئے وقف کی تھی۔ ان کی عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لیاری کا دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے پی پی پی کراچی ڈویژن میں شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نسیمہ ناز بلوچ کو خواتین کی ایک مؤثر نمائندے کے طور پر بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پسے ہوئے طبقات کی ایک طاقت ور صدا کے طور پر نسیمہ ناز بلوچ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔