لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عوام پر مسلط نااہلوں کو نہ روکا گیا تو یہ لوگ ملک کو تباہ و برباد کردیں گے۔ عمران خان کا مقصد قومی اداروں اور معیشت کو مکمل برباد کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سیاسی انتقام لینے میں مصروف ہے۔ جس کے لئے قومی احتساب بیورو نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کیا جارہا ہے۔ عوامی مسائل پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر موجودہ حکومت کو اسی طرح آزاد چھوڑا گیا تو ملک بھر میں افراتفری پھیلے گی۔ لہذا بروقت اسے کنٹرول یا گھر بھیجنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت پورا ملک حکومتی انتقام کی آگ میں جل رہا ہے جبکہ ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا۔ انتقامی سیاست کی وجہ سے ہی ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔