کراچی (پاک صحافت) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی اچانک طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن کو طبیعت خراب ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں انہیں انتہائی نگہداشت والے وارڈ آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ابھی تک مرض کی تشخیص نہیں ہوسکی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو انفیکشن ہے، ان کا بخار نہیں ٹوٹ رہا، انھیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ ٹیسٹ رپورٹس کو دیکھنے کے بعد ان کا علاج شروع کیا جائے گا۔