بلاول بھٹو

مولانا فضل الرحمان سے طے ہوا تھا آئینی ترامیم پر دو دن میں پھر بیٹھیں گے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے طے ہوا تھا آئینی ترامیم پر دو دن میں پھر بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت آرٹیکل 8 میں ترمیم سے ملٹری کورٹس لگانا چاہ رہی تھی۔ تین نسلوں سے کامیاب آئین سازی میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا بڑا کردار رہا ہے۔ آئین کی حفاظت، جمہوری نظام میں پیپلز پارٹی کا اتناہی کردار ہے جتنا جے یو آئی کا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انسانی حقوق اور آزادی صحافت ہے تو پیپلز پارٹی نے یہ حق دلوایا ہے، ہم خوف کی سیاست کرتے ہیں نہ مجبوری کی۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی کبھی خوف یا مجبوری کی سیاست نہیں کی۔ حکومت کی تجویز میں آرٹیکل 8 کی ترمیم کا پروپوزل تھا، وہ نئی ترمیم کے ذریعے ملٹری کورٹ مکمل قائم کرنا چاہ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی مثال دے کر آرٹیکل 8 کی ترمیم مجھے پیش کی گئی، میں نے سمجھا کہ ہم اپنی تجویز میں ایکٹو ڈیوٹی کی شرط ڈالیں تاکہ شہری کو تحفظ ملے۔

یہ بھی پڑھیں

شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے